فتح پور (لیہ ٹی وی) فتح پور کے قریب ایم ایم روڈ پر مویشی منڈی کے نزدیک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 230 اے ٹی ڈی اے کا رہائشی عادل رضا ولد محمد آصف (عمر 20 سال) موٹرسائیکل پر فتح پور جا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق، عادل رضا نے میانوالی سے آنے والے کنٹینر کو غلط سائیڈ سے اوورٹیک کرنے کی کوشش کی، جس دوران اس کا موٹرسائیکل ریت میں پھسل گیا اور وہ کنٹینر کے نیچے آ گیا۔ ریسکیو 1122 کے عملے کے موقع پر پہنچنے تک نوجوان کا سر بری طرح کچلا جا چکا تھا، اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کانسٹیبل طارق اور لواحقین کی موجودگی میں متوفی کی لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح پور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔