بھکر (لیہ ٹی وی) پنجاب حکومت کی صحت کے شعبے میں شاندار اصلاحات کے تحت ضلع بھکر میں اسٹروک مینجمنٹ سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا، جس کے تحت فالج کے مریضوں کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا انجکشن مفت فراہم کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت سینکڑوں انسانی جانوں کو محفوظ بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔ افتتاحی تقریب میں ہیڈ آف سٹروک مینجمنٹ سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہورپروفیسر قاسم بشیر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان ،ایم ایس ڈاکٹر ندیم رضا ملک دیگر ماہرین ڈاکٹرز ڈاکٹر احسان اللہ خان ،ڈاکٹر مظہر حسین خان بلوچ ،ڈاکٹر ثنا اللہ خان ،ڈاکٹر قمر رضا اور ڈاکٹر عتیق الرحمن قریشی بھی موجود تھے۔ماہرین کے مطابق یہ انجکشن tissue plasminogen activator (rtPA)کہلاتا ہے، جو فالج کے مریضوں میں خون کے لوتھڑوں کو تحلیل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اگر مریض کو تین گھنٹوں کے اندر یہ انجکشن لگا دیا جائے، تو وہ مکمل صحت یاب ہو سکتا ہے۔اس منصوبے کے تحت ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جدید طبی آلات سے لیس خصوصی وارڈ قائم کیا گیا ہے، جہاں مریضوں کا معائنہ کر کے فوری طور پر علاج شروع کیا جائے گا۔ پروفیسر قاسم بشیر نے ہسپتال کے عملے کو اس سروس کے حوالے سے خصوصی تربیت بھی فراہم کی۔طبی ماہرین نے عوام سے اپیل کی کہ فالج کی علامات ظاہر ہوتے ہی مریض کو جلد از جلد ہسپتال پہنچایا جائے، کیونکہ تاخیر کی صورت میں انجکشن کا اثر کم ہو سکتا ہے۔یہ اقدام پنجاب حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے میں ایک تاریخی پیشرفت ہے، جو نہ صرف بھکر بلکہ پورے پنجاب کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔وزیراعل پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کاضلع بھکر کیلئے بے مثال کام، تڑپتی انسانیت کے زخموں پر مرہم، فالج کے مریضا ن مستفید ہونگے، 2لاکھ 50ہزار کا انجکشن مفت مہیا ہوگاڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال بھکر کو فراہم۔کردیے گئے ہیں۔