اسلام آباد (لیہ ٹی وی)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی رپورٹ کے مطابق، 2024ء کے انتخابات کے بعد قائم کیے گئے انتخابی ٹریبونلز نے جنوری 2025ء میں مزید 11 انتخابی درخواستوں کے فیصلے سنائے ہیں، جس کے بعد مجموعی تعداد 112 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، لاہور کے تین ٹریبونلز نے نو جبکہ بہاولپور اور کراچی کے ٹریبونلز نے ایک ایک فیصلہ کیا۔ تمام 11 درخواستیں مسترد کر دی گئیں، جن میں سے چھ درخواستیں پی ٹی آئی، چار ن لیگ اور ایک استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی تھیں۔