لاہور (لیہ ٹی وی) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے نرخوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ فی لٹر کمی کرکے اسے 256 روپے 13 پیسے فی لٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل میں 5 روپے 25 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔