اسلام آباد (لیہ ٹی وی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدت میں نکاح کیس کے سلسلے میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
ہائی کورٹ کے جسٹس اعظم خان کل اس اپیل کی سماعت کریں گے۔
خاور مانیکا نے 13 جولائی 2024 کو ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
یاد رہے کہ 13 جولائی 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح کیس میں بری کر دیا گیا تھا، جس پر خاور مانیکا نے اعتراض کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا۔