لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں ستھرا پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے۔ڈپٹی کمشنرامیرابیدار نے صفائی مہم کے معائنہ کے لیے دھوبی گھاٹ پارک ، قبرستان شیخ جلال الدین، لیہ مائنر پل،فیملی پارک کامعائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پرصفائی ستھرائی اور اورعملہ صفائی کی موجودگی کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ صفائی مہم میں تیزی لائی جائے صفائی مہم سستی و غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کی ہدایت پر شہریوں کو بہترین اور صاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے انہوںنے کہا پارکو ں میں صفائی کاخاص خیال رکھاجائے روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے ساتھ ساتھ کوڑاکرکٹ کو بھی ڈمپ کیاجائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزیدکہاکہ لیہ مائنر کے اطراف میں صفائی کو مزید بہتر کیاجائے تاکہ واکنگ ٹریک پر آنے والے شہریوں ورزش کے ساتھ صحت مند ماحول سے بھی مستفید ہوں ۔اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لیہ عمار الطاف گورمانی ہمراہ تھے۔