اسلام آباد(لیہ ٹی وی )صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت منعقد ہوگا، جس میں حکومت زیر التواء بلوں پر قانون سازی کے لیے پیش رفت کرے گی۔
اجلاس کی وجہ سے سینیٹ کا اجلاس بھی ری شیڈول کر دیا گیا ہے، جو اب صبح ساڑھے دس بجے کے بجائے دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔
مشترکہ اجلاس میں مختلف اہم معاملات پر غور و خوض کیا جائے گا اور زیر التواء قانونی معاملات کو نمٹانے کے لیے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔