شمالی وزیرستان (لیہ ٹی وی)شمالی وزیرستان کے بکاخیل منڈی کے علاقے سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق، کانسٹیبل ریاض اللہ اور حبیب اللہ کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا اور بعد میں پہاڑی علاقے میں لے جا کر قتل کر دیا۔ مقتولین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی، جس سے واقعہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے اس واقعے کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔