لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 4پٹرول پمپس کے این او سی جاری کردیے گئے۔اس سلسلہ میںڈپٹی کمشنرامیرابیدار کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پٹرول پمپس کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میںڈپٹی کمشنر نے شرائط و ضوابط پر پورا اترنے والے 4پٹرول پمپس کے منظوری کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ وزیراعلی کی ہدایت پر این اوسی جاری کیے جارہے ہیں ضلع میں پٹرول پمپس کے قیام سے علاقہ میں روزگارکے مواقع پیداہوں گے۔انہوںنے کہاکہ پیٹرول پمپس مالکان حفاظتی اقدامات کاخیال رکھیںپمپس پر مرد و خواتین کے الگ الگ واش رومز لازمی ہونے چاہیںجبکہ خوبصورتی، صفائی کرنے ،پودے لگانے کابھی خاص خیال رکھاجائے۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ قانون اور میرٹ کے مطابق این اوسیز کی فراہمی اولین ترجیح ہے متعلقہ کاغذات پورے رکھنے والے پٹرول پمپس کے این اوسیز جاری کرنے کے لیے بلاوجہ اعتراض گریزکیاجائے کاروباری طبقہ کو آسانی فراہم ہرممکن ترجیح ہے۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے حکام موجودتھے۔