لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر لیہ کی ہدایات پر سویٹ ہوم لیہ میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل (اے ڈی سی جی) شبیر حسین ڈوگر نے پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی شبیر حسین ڈوگر کا کہنا تھا کہ سویٹ ہوم اور اسکول میں بچوں کے ساتھ مل کر درخت لگانے کا یہ اقدام ماحولیاتی آگاہی، ٹیم ورک اور احساسِ ذمہ داری کو فروغ دینے کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ نہ صرف علاقے کو سرسبز و شاداب بنانے میں مدد دے گا بلکہ بچوں میں فطرت اور کمیونٹی کی بہتری کے لیے مثبت سوچ پیدا کرے گا۔ تقریب میں سویٹ ہوم کے بچوں اور اساتذہ نے بھی بھرپور شرکت کی اور شجرکاری کے عمل میں حصہ لیا۔ شرکاء نے ماحول کی بہتری کے لیے شجرکاری مہم کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔