چوبارہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ایس ایچ او تھانہ چوبارہ مزمل حسین کی قیادت میں پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمہ میں مطلوب ملزم اشتہاری ادریس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم اشتہاری ادریس ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھا اور پولیس کو اس کی تلاش تھی۔ ایس ایچ او مزمل حسین نے اس گرفتاری کو پولیس کی کامیاب کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔