لیہ(لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی، ضلع کونسل اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے رات کے اوقات میں بھی سڑکوں ، گلیوں کی صفائی ستھرائی، لائٹوں، پارکوں اور گرین بیلٹس کی بحالی اور پانی کے چھڑکاؤ کے لئے آپریشن میں تیزی آگئی ہے۔ اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی لیہ کی جانب سے رات گئے شہر بھر کی مین شاہراہوں اور مرکزی چوکوں اور ان پر نصب مختلف علامتی نشانات کی خصوصی صفائی کی گئی اور ان کو پانی سے دھویا گیا۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک سے قبل شہر کی صفائی ستھرائی پر خصوصی فوکس کیا جائے اور فیلڈ ٹیمیں متحرک رہیں۔ افسران فیلڈ وزٹ کو یقینی بنائیں اور صفائی عمل کی کڑی مانیٹرنگ کریں۔