لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب کے لئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر متعلقہ اداروں کی جانب سے صفائی ستھرائی، پانی کے چھڑکاؤ اور خصوصاً تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی چوک اعظم کی طرف سے یادگار چوک میں رکھا گیا سامان فوراً ہٹا دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر لیہ/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چوک اعظم حارث حمید خان نے کہا ہے کہ تاجر برادری اپنا منگوایا گیا سامان سڑکوں اور چوراہوں پر آف لوڈ کروانے کی بجائے متعلقہ گڈز اڈوں پر اتروائیں تاکہ ٹریفک اور صفائی کے مسائل پیدا نہ ہوں۔