ملتان (نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ستھرا پنجاب مہم پر ڈویژنل انتظامیہ کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔کمشنر عامر کریم خاں نے نجی کنٹریکٹرز کو صفائی آپریشن شروع کرنے کا الٹی میٹم دیدیا۔ان خیالات کا اظہار کمشنر عامر کریم خاں نے ڈویژنل انتظامیہ اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی حکام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری سمیت تمام ڈپٹی کمشنرز اور نجی کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ آؤٹ سورس نظام میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے ٹھیکیدار احتساب کیلئے تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی دی گئی ٹائم لائن کے اندر صفائی آپریشن شروع کیا جائے۔آؤٹ سورس نظام میں بہتر کارکردگی نہ دکھانے والی کمپنیوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز مانیٹرنگ نظام کو موثر بناکر عوام کو صفائی کی بہترین سہولیات میسر بنائیں۔انہوں نے کہا کہڈویژن بھر میں نئی لینڈ فل سائٹس مکمل کرکے فوری ویسٹ کولیکشن کا آغاز کیا جائے۔ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے صفائی کمپنیوں کی کارکردگی پر تحفظات کسی صورت برداشت نہیں۔ڈپٹی کمشنرز دیہی و شہری علاقوں میں یکساں صفائی نظام کا نفاذ یقینی بنائیں۔تمام تحصیلوں میں دورہ کرکے عملہ صفائی و مشینری کا آڈٹ کرونگا۔کمشنر عامر کریم خاں نے ماہ صیام میں زیرو ویسٹ یقینی بنانے کی ڈیڈ لائن دے دی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر نے ڈویژن میں صفائی آپریشن پر بریف کیا