لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرسالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے ستھرا پنجاب مہم تیز ی سے جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/فوکل پرسن صفائی مہم شبیر احمد ڈوگرنے شہرکے مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ا س موقع پرسی او ایم سی ،تحصیل انچارج حذیفہ مسعود ہمرا ہ تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگرنے صفائی ستھرائی کامعائنہ کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں ستھرا پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے جس میں مزید بہتری لانے کے لیےویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنی ترصلاحیتوں کوبروے کارلائے ۔انہوں نے کہاکہ صفائی مہم کو بہترین طریقہ سے پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوںمیں بھی صفائی پر فوکس کیاجائے۔