لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ای پی اے پنجاب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ پروٹیکشن محمد ارشد چغتائی کی قیادت میں تحصیل لیہ کے مختلف بھٹوں کی انسپیکشن کی گئی۔ انسپکشن کے دوران زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی کرنے والے 9 بھٹہ جات کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ بھٹہ مالکان زگ زیگ ٹیکنالوجی پر مکمل عملدرآمد کریں تاکہ آلودگی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ دریں اثناءحکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر لیہ کی ہدایات پر ای پی اے پنجاب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ پروٹیکشن محمد ارشد چغتائی کی قیادت میں تحصیل لیہ کوٹ سلطان کے علاقے میں پولیتھین شاپنگ بیگز کے حوالے سے انسپکشن کے دوران 75 مائیکرون سے کم شاپنگ بیگز کو تحویل میں لے لیا گیا اور اس سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے