لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک نے ریونیو افسران کو ریکوری اہداف حاصل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملکیتی انتقال،آبیانہ اور واٹر ریٹ،سرکاری واجبات کی ریکوری میں تیزی لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریونیو بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اے ڈی سی آر نے کہا کہ مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کیلئے ریونیو افسر فیلڈ وزٹ کریں۔ملکیتی انتقال،اسٹامپ ڈیوٹی کے واجبات بھی کلیئرکئے جائیں۔انسداد تجاوزات کارروائیاں تیز کرکے سرکاری اراضی واگزار کروائیں۔ریونیو افسران مواضعات کو آن لائن کرکے لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر اپ لوڈ کریں۔ عوام کیلئے فرد ملکیت اور وراثت کے حصول کا عمل سہل بنایا جائے۔اوور سیز پاکستانیوں کے مقدمات سمیت دیگرجوڈیشل کسیز کی مکمل پیروی کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نادھندگان کے نام اور پراپرٹی ریکارڈ پر نوٹس جاری کئے جائیں۔