لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان نگہبان پیکج میں کٹوتی کرنے والے ریٹیلرز ضلعی انتظامیہ کے رڈار پر آگئے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی سخت ہدایات کے بعد اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ اور اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن کی کارروائیاں۔ متعدد ریٹیلرز گرفتار کر کے حوالہ پولیس کر دیے گئے۔ مزید کارروائی جاری۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناء اللہ ہنجرا نے شہری کی شکایت پر رمضان نگہبان پیکج سے کٹوتی پر چوبارہ /بھرلی اڈا فوری ایکشن کرتے ہوئے ریٹیلرز کو فوری گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن نور محمد نے عوامی شکایت پر کٹوتی کرنے اور پیسے نہ دینے پر ریٹیلرز شاپ پر اچانک چھاپہ مارا اور شکایت درست ثابت ہونے پر ریٹیلرز گرفتار کروا دئے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ رمضان نگہبان پیکج سے کٹوتی کرنے والے ریٹیلرز سے کوئی رعایت نہ برتی جائے اور اس سلسلہ میں زیر ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھا جائے۔