لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں عوام کو کنٹرولڈ نرخوں پر معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر انتظامی افسران کی جانب سے رمضان سہولت بازار کی مانیٹرنگ، سٹالز پر معیاری اشیاء کی دستیابی، کوالٹی اور قیمتوں کے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے اس سلسلہ میں میلاد گراؤنڈ میں لگائے گئے رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا اور سٹالز کا معائنہ کیا۔ اے ڈی سی جی نے پھلوں، سبزیوں، گوشت، دالوں، انڈے و دیگر اشیاء کی کوالٹی چیک کی اور ان کی قیمتوں کی بھی پڑتال کی