کراچی (لیہ ٹی وی)کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ 2024 میں مزید 300 ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی جائیں گی۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کی آمدنی میں 300 گنا اضافہ ہوا ہے اور مالی حالات میں بہتری آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 751 اسکیموں پر کام جاری ہے، جن میں سے 430 کو جون 2024 تک مکمل کر لیا جائے گا۔