راولپنڈی (لیہ ٹی وی)راولپنڈی پولیس نے شہر میں بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے، جس کے دوران 87 افراد کو گرفتار کر لیا گیا،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ یہ آپریشن مرحلہ وار سڑکوں اور چوراہوں پر کیا جا رہا ہے، جس کے لیےخصوصی پولیس اسکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے اس آپریشن کے دوران 87 پیشہ ور بھکاری گرفتار کیے گئے، جن کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ بھکاری نہ صرف ٹریفک جام اور شہریوں کے لیے زحمت کا باعث بنتے ہیں بلکہ کئی چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں۔