چوبارہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکاما ت پردوردرازدیہی علاقوں گھرکی دہلیز پرکھلی کچہریاں لگائی جارہی ہے۔یونین کونسل سہارن 452ٹی ڈی اے تحصیل چوبارہ میں کھلی کچہری لگائی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر ثناءاللہ ہنجرا نے شہریوں کے مسائل سنے۔ اسسٹنٹ کمشنرنے اس موقع پرشہریوں کے عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پرکھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے جس میں شہریوں کے مسائل سن کرفوری حل کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کے مسائل کو بروقت حل کرنے کے لیے انتظامیہ کوشاں ہیں شہری اے سی آفس یا کھلی کچہریوں میں تشریف لائیں ان کے حل طلب مسائل فوری حل کیے جائیں گے۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ طارق اعوان،نائب تحصیلدار حمید اللہ،ریونیوعملہ موجودتھا۔