خیبر (لیہ ٹی وی) سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں خوارج کے سرغنہ عزیز الرحمٰن عرف قاری اسماعیل اور مخلص شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جبکہ دو دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہونے کی کوشش میں ناکام رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک شدہ خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا عزم مضبوط ہے، اور ایسی کارروائیاں ملک کے امن و استحکام کے لیے جاری رہیں گی۔