لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کی خصوصی مہم کپاس کی اگیتی کاشت کو فروغ دینے کے لیے محکمہ زراعت کے افسران فیلڈ میں کاشتکاروں کی راہنمائی کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں یونین کونسل لوھانچ نشیب چک نمبر 149ٹی ڈی اے میں زمیندار شاہد امین گٹ کے ڈیرے پر کسان بیٹھک میں کاشتکاروں کے لئے ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع لیہ محمد طلحہ شیخ نے کسان بیٹھک سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کپاس کے کاشتکاروں کو پانچ ہزار روپے فی ایکڑ سیڈ سپورٹ کی مد میں دے رہی ہے انہوں نے کہایکہ صرف کپاس ھی وہ فصل ہے جسکی وجہ سے پاکستان میں کھربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ آتا ہے جتنی زیادہ کپاس کاشت ہو گی اتنا ہی کسان اور پاکستان ترقی کرے گا۔سینئر زراعت آفیسر لیہ میڈم شائستہ قسور نے اپنے خطاب میں کہا کہ زمیندار سبزیوں ، ٹماٹر، مرچیں، پیاز میں کپاس کی مخلوط کاشت کریں نیز خالی رقبے اور تیل دار اجناس کے بعد خالی ہونے والے رقبوں پر اکتیس مارچ تک کاشت مکمل کر لیں۔