لاہور (لیہ ٹی وی) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت نگہبان رمضان پیکیج سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں رمضان پیکیج کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پیکیج کے لیے پی ایس ای آر میں رجسٹریشن ضروری ہے، تاہم عوام گھر بیٹھے آن لائن پورٹل پر بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکیج نادار افراد کا حق اور حکومت کا فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کا حق ملنا چاہیے، اور اس کے لیے انہیں لائنوں میں لگنا قطعاً پسند نہیں ہے۔
حکومت پنجاب کے مطابق رمضان پیکیج کے تحت صوبے بھر میں 30 لاکھ گھرانوں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ یونین کونسل اور بلدیہ دفاتر میں بھی رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے، جبکہ ہیلپ لائن اور آن لائن پورٹل سے عوام کو پیکیج کی سہولت ملے گی۔