لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) عوام الناس کو ان کی دہلیز پرانصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد علی وسیم نے تھانہ پیر جگی کے چار مختلف مقامات پرکھلی کچہر ی لگائی ،محمد علی وسیم نے منعقدہ کھلی کچہریوں کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور ان حل کےلئے متعلقہ افسران کو موقع پرہدایات جاری کیں












،مرد و خواتین سائلین کی طرف سے انفرادی مسائل پر مبنی درخواستیں ڈی پی اوکو گزاری گئی ،اس موقع پر ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے حکومت کے وژن پر عمل کرتے ہوئے شہریوں کے انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کےلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، تھانہ کی سطح پر شنوائی نہ ہونے کی صورت شہری میرے دفتر رجوع کر سکتے ہیں ،ڈی ایس پی صدر عمران خورشید ،ایس ایچ او پیر جگی عطاء میراں ودیگر افسران اس موقع پر موجود تھے ،کھلی کچہریوںمیں سیاسی و سماجی شخصیات ،معززین علاقہ و دیگر افراد نے شرکت کی ،چک نمبر 152،چک نمبر 168،لدھانہ شہراور پیرجگی شریف میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔