اسلام آباد (لیہ ٹی وی) جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے لیے 6 نئے ججز کے ناموں کی منظوری دے دی ہے، جن میں مختلف ہائیکورٹس کے چیف جسٹس اور سینئر ججز شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم، اور سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شفیع صدیقی، اور پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد کو بھی سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا، جو چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ نئے ججز کی تقرری سے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد مکمل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے عدالتی امور کی رفتار میں بہتری آئے گی۔