ملتان(لیہ ٹی وی)جلالپور پیروالہ پبلک سکول میں طلباء و طالبات کی تعداد میں کمی کے پیش نظر کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے جلالپور پبلک سکول پیف کو سونپنے کیلئے خط لکھ دیا۔انہوں نے اپنے حالیہ دورے میں جلالپور پیر والہ پبلک سکول کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور سکول کی حالی پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 504 کنال پر محیط سکول میں صرف 50 بچے زیر تعلیم، 5 اساتذہ ہیں۔ اس قدر وسیع انفراسٹرکچر میں جلالپور پیر والہ کے ہر بچے کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے۔ سکول انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی، فنڈز کی عدم دستیابی سکول کیلئے باعث زوال بنی۔پیف کے ذریعے سکول میں طلباء وطالبات کی تعداد میں اضافہ، معیاری تعلیم میسر ہوپائے گی۔ واضح رہے کہ کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس طلب کیا گیا۔بورڈ میں سکول کی حالت زار بارے تفصیلی بحث۔کے بعد محرکات و اصلاحات کمشنر ملتان عامر کریم خاں کو بھجوائی گئیں۔بورڈ کے فیصلہ پر ڈی سی ملتان محمد علی بخاری نے کمشنر ملتان عامر کریم خاں کو سکول پیف کو سونپنے کیلئے خط لکھا۔بورڈ اجلاس میں سکول میں بس کی عدم موجودگی ،پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ،اساتذہ کی تنخواہوں کیلئے فنڈ کی کمی زیر بحث آئ۔ سکول میں زیر تعلیم 50 میں سے 20 بچوں نے گزشتہ 6 ماہ سے فیس نہیں دی۔