لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کی ہدایات کے تحت محکمہ زراعت توسیع لیہ کے زیرِ انتظام ”تیلدار اجناس کی بہتر پیداوار زیادہ کپاس اگاؤ مہم“ کے تحت چک نمبر 147 ٹی ڈی اے میں زرعی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شیخ عاشق حسین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کاشتکاروں کی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کو اجاگر کیاانہوں نے کہاکہ تیل دار اجناس کو سلفر اور پوٹاش کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے اس لئے اس کو سلفر اور پھول آنے پر پوٹاش ضرور دیںرایا جب 60% پیلا ہوجائے اور کینولا جب 45% پیلا نظر آئے تو کٹائی کروالیںکٹائی ہمیشہ زمین سے 2 تا 3 فٹ اوپر سے کروائیں۔ محمد طلحہ شیخ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کاشتکار بھائیوں کو چاہیے کہ اگر آبپاشی کو 20 دن ہو گئے ہیں تو فوری آبپاشی کریں تاکہ زمین ٹھنڈی ہو اور زمین کا درجہ حرارت کم ہو۔حالیہ خشک سالی کے تناظر میں گندم کی بہتر پیداوار کے لئےگندم پر ڈیرھ کلو فی سو لیٹر پانی میں پوٹاشیم نائٹریٹ کا سپرے کریں، اور سات دن بعد اس دوبارہ دہرائیں۔ ریتلے رقبوں پر آبپاشی کا وقفہ کم کریں۔ نہری پانی کی عدم دستیابی کی موجودگی میں متبادل ذرائع آبپاشی استعمال کریں۔اعجاز قیصرانی ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ نے کہاکہ کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ کپاس کے بیج کو کیڑوں اور بیماریوں سے بچانے کے لیے دوائی لگا کر ضرور کاشت کریں۔ شائستہ قسور نے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ رقبے پر اگیتی کپاس کی کاشت کی ترغیب دی تاکہ نہ صرف ان کی پیداوار اور آمدن میں اضافہ ہو بلکہ ملکی معیشت بھی مستحکم ہو۔ ماہرین زراعت ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن لیہ اعجاز قیصرانی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد طلحہ شیخ اور سینئر زراعت آفیسر شائستہ قسور نے کسانوں کو کپاس کی جدید پیداواری تکنیکوں، کیڑوں اور بیماریوں سے بچاؤ کے موثر اقدامات، اور زمین کی زرخیزی کو برقرار رکھنے کے عملی طریقے بتائے۔ اس موقع پر کسانوں کو بروقت اور معیاری بیجوں کے استعمال، متوازن کھادوں کی فراہمی، اور جدید زرعی طریقوں کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا