لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ چوبارہ پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اے کیٹگری کے اشتہاری مجرم اظہر حسین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ ملزم ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ایس ایچ او شیخ صادق نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔