پیر جگی(لیہ ٹی وی)پولیس نے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ پیر جگی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر دراز کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے کلاشنکوف اور میگزین برآمد کر لیا۔ ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ یہ کارروائی اے ایس آئی جمیل احمد اور ان کی پولیس ٹیم نے عمل میں لائی۔