لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)تھانہ پیر جگی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی،شراب فروش ملزم گرفتار، اے ایس آئی جمیل احمد نے شراب فروش ذوالفقار علی اور ٹارگٹ افینڈر سجاد حسین کوالگ الگ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ،شراب فروش ملزم سے 20 لیٹر شراب برآمد ہونے پر مقدمہ درج رجسٹر ہوا ،ایس ایچ اوتھانہ پیرجگی عطاء میراں کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی میں ملوث عناصر نوجوان نسل کی تباہی کا باعث ہیں ،ایسےسما ج دشمن عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔