لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)تھانہ پیر جگی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم نذیر احمد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 30 لیٹر شراب برآمد کی اور مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا۔ ایس ایچ او حسن سلطان کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے یہ کامیاب کارروائی انجام دی۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہا اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کے اقدامات کو اہم قرار دیا۔