تونسہ شریف (نمائندہ لیہ ٹی وی )تونسہ شریف کے علاقے بستی بھٹہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پیسوں کے جھگڑے کے باعث درندہ صفت شوہر یسین اور اس کا دیور امین نے چھ بچوں کی ماں، 35 سالہ خاتون ذکیہ بی بی کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، ذکیہ بی بی بینظیر انکم سپورٹ کے پیسوں سے اپنے گھر کے کام کروانا چاہتی تھی، جبکہ اس کے شوہر اور دیور ان پیسوں اور جمع شدہ رقم کو اپنے کاروبار میں لگانے کی خواہش رکھتے تھے۔ رات کے وقت، بچوں کے سونے کے بعد، دونوں ملزمان نے خاتون کے گلے میں رسہ ڈال کر پھانسی لگا دی۔
سٹی پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے شوہر یسین اور دیور امین کو حراست میں لے کر آلہ قتل رسی برآمد کر لیا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔