ملتان (لیہ ٹی وی) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتوں کی آزادی اظہار رائے کے نام پر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا راستہ روکنے کے لیے ہم اپنا تن من دھن قربان کرنے سے گریز نہیں کریں گے اور جنید حفیظ جیسے ملعونوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت،گستاخانہ فلم،ازادی اظہار رائے کے نام پر مذہبی تنقید جیسے واقعات کو روکنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر کے عاشقان رسول تا قیامت اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور مقدس ہستیوں کے تقدس کے تحفظ کے لیے لیے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے جمعیت علماء پاکستان (نورانی گروپ) جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نے کہا کہ نبی کریم کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعونوں کی سزا موت ہے ناموس رسالت کے تحفظ لیے پہرہ دیتے رہیں گے ملعون جنید حفیظ کو سزائے موت کا فیصلہ سنانے والے جج اور تحفظ ناموس رسالت کے لیے ذمہ داری ادا کرنے والے وکلاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انشاء اللہ لاہور ہائی کورٹ سے بھی اسے کوئی ریلیف نہیں ملے گا ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت تحفظ ناموس رسالت کے قائدین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بننے والے ملک کے عاشقان رسول قاضی فائز عیسی جیسوں کو روکنے کے لیے موجود ہیں محمد ایوب مغل اور ان کے ساتھیوں کو تحفظ ناموس رسالت کے لیے جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں معروف قانون دان وسیم ممتاز،حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت لائرز ونگ جنید حفیظ جیسے بدبختوں کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ ملعون جنید حفیظ کا کیس ملتان ہائی کورٹ بنچ سے لاہور ہائی کورٹ بنچ بھیجا گیا جس کی 19 مارچ پیشی ہے لیکن ہم ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمیعت علماء پاکستان (نورانی گروپ) جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل کی زیر صدارت ملتان پریس کلب میں منعقدہ تحفظ ناموس رسالت سیمینار سے خطاب کے دوران کیا سیمینار سے منہاج القرآن کے رہنما راؤ محمد عارف رضوی،قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سلطان محمود ملک،جمعیت اہل حدیث کے رہنما قاری ہدایت اللہ رحمانی،سنی تحریک کے صوبائی ناظم اعلی مرزا ارشد القادری،،پاکستان فنکشنل لیگ کے رہنما الحاج محمد اشرف قریشی،ماسٹر غلام سرور،مولانا عمران سعیدی،محمد اشفاق سعیدی،مولانا محمد طاہر رضا قادری نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض مولانا طارق ہاشمی نے سرانجام دیے تلاوت پاک و نعت کی سعادت حافظ علی نواز نے حاصل کی اس موقع پر حافظ محمد ظفر قریشی، شیخ عتیق،صوفی محمد صدیق،مظہر فاروق بھٹہ،سابق کونسلر ملک الطاف،ملک محمد رفیق سمیت سیاسی مذہبی سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی علامہ سید حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ اسلام دشمن قوتیں چاہتی ہیں کہ وہ مسلمانوں کے جذبات سے کھیلتے رہیں لیکن ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے امت مسلمہ کے جذبات کبھی ٹھنڈے نہیں پڑیں گے سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کے بارے میں توہین امیز تنقید کو روکنے کے لیے حکومتی سطح پر موثر کاروائی کی جائے۔ ملتان:جمیعت علماء پاکستان (نورانی گروپ) جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل کی زیر صدارت ملتان پریس کلب میں منعقدہ تحفظ ناموس رسالت سیمینار سے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی، محمد ایوب مغل،حافظ محمد اسلم،مولانا طارق ہاشمی، وسیم ممتاز،حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن، سلطان محمود ملک، مرزا ارشد القادری، راؤ محمد عارف رضوی،الحاج محمد اشرف قریشی،قاری ہدایت اللہ رحمانی،ملک محمد رفیق،حافظ محمد ظفر قریشی، شیخ عتیق،صوفی محمد صدیق،مظہر فاروق بھٹہ،سابق کونسلر ملک الطاف، ماسٹر غلام سرور،مولانا عمران سعیدی،محمد اشفاق سعیدی،مولانا محمد طاہر رضا قادری، حافظ علی نواز،ودیگر خطاب کررہے ہیں