ملتان (لیہ ٹی وی) تحفظ شہریان ملتان نے صوبائی حکومت پنجاب سے ملتان سمیت صوبہ بھر میں بلدیاتی نظام فعال کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے تاکہ شہریوں کے یونین کونسل کی سطح پر مسائل حل ہو سکیں اس سلسلے میں تحفظ شہریان ملتان کے نائب صدر آصف نواز نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پنجاب بلدیاتی نظام کو فعال کرنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائے کیونکہ یونین کونسل کی سطح پر اج عوام جس طرح سٹریٹ لائٹس،ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکات و گلیات ،سیوریج نظام کی خرابی،تعلیم وصحت سمیت دیگر مسائل در مسائل کا شکار ہیں جبکہ کھیلوں کے میدان اباد نہ ہونے کی وجہ سے بھی نئی نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے اج عوام کی نگاہیں صوبائی حکومت پنجاب پر ہیں تاکہ بلدیاتی الیکشن جلد از جلد ممکن ہوں اور شہریوں کے یونین کونسلز کی سطح پر حقیقی معنوں میں مسائل حل ہوں جنہیں برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ سمیت دیگر مسائل کا شدید پریشانی سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے ۔