اسلام آباد (لیہ ٹی وی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات سے قبل جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری ہے، اور جب تک یہ مطالبہ پورا نہیں ہوتا، مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔
عمر ایوب نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کی واضح ہدایات ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بغیر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔
اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف کے تحریری مطالبات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسحاق ڈار، نوید قمر، عبدالعلیم خان، رانا ثناءاللّٰہ، فاروق ستار، اعجاز الحق، خالد مگسی، اور چوہدری سالک حسین نے شرکت کی۔