بھکر (لیہ ٹی وی) تھانہ بہل پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بیوی کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ بہل زعیم مہدی بھڈوال کی قیادت میں پولیس ٹیم نے چند روز قبل گھریلو رنجش کے باعث اپنی بیوی کو فائر مار کر قتل کرنے والے ملزم فیاض شاہ کو گرفتار کیا۔ ملزم موقع سے موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے ملزم فیاض شاہ کو آلہ قتل پسٹل 30 بور اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کیا، اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس حوالے سے مستعملہ وقوعہ پسٹل کا ایک اور مقدمہ بھی ملزم کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔