کراچی (لیہ ٹی وی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بلوچستان واقعے میں بھارت اور اس کی خفیہ ایجنسی "را” کے ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت منفی بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔ گورنر سندھ نے پاک فوج کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج نے 100 سے زائد افراد کو کامیابی سے بازیاب کرایا، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ آرمی چیف اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری منفی پروپیگنڈے کے خلاف مؤثر انداز میں کھڑا ہونا ہوگا تاکہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔