اسلام آباد (لیہ ٹی وی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ روایت ان کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور سے چلی آ رہی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اپنی جگہ برقرار ہے اور نیوکلیئر اثاثے اور میزائل ٹیکنالوجی ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ اور بے نظیر بھٹو کی امانت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے معاملات آئین و قانون کے مطابق ہونے چاہئیں اور 26 ویں آئینی ترمیم کے رول بیک کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے۔ پارلیمان کے اختیارات کسی اور ادارے کو تفویض کرنے کی روایت کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔