لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ حماد احمد قریشی نے معروف ٹک ٹاکر نبیلہ دختر عبدالحمید،عاقب چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ مقامی شہری بلال کنجال نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ٹک ٹاکر نے ان کے گھر میں داخل ہو کر دھمکیاں دیں۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں پولیس سے رجوع کیا تھا، مگر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد وہ عدالت پہنچے۔عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے محمد بلال کی درخواست منظور کی اور لیہ پولیس کو 154 کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات دئیے۔ درخواست گزار کے وکیل شیخ جاوید ایڈووکیٹ اور ملزمان کے وکیل حق نواز جوتہ ایڈووکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی۔