لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایس پی محمد حیات، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی رانا محمد بلال اور دیگر افسران موجود تھے۔ اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات سنی گئیں اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ وہ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتیں۔ اجلاس میں درخواست گزار بھی موجود تھے، جنہوں نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔