28 جنوری ،واشنگٹن: امریکی حکام نے پاکستان کے لیے دی جانے والی امداد بند ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق توانائی اور زراعت کے شعبوں سمیت 5 اہم منصوبے روک دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تعلیم، صحت، اقتصادی نمو اور انسانی حقوق کے شعبوں کے متعدد منصوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی امداد ازسرنو جائزے تک معطل رہے گی۔