اسلام آباد (لیہ ٹی وی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ووٹرز کی تازہ تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق ملک میں کل ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 515 ہو گئی ہے۔
ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 12 لاکھ 75 ہزار 222 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 93 ہزار 293 ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.72 فیصد جبکہ خواتین ووٹرز کی شرح 46.2 فیصد ہے۔
اسلام آباد کی تفصیلات کے مطابق ووٹرز کی کل تعداد 11 لاکھ 70 ہزار 744 ہے، جن میں مرد ووٹرز 6 لاکھ 13 ہزار 118 اور خواتین ووٹرز 5 لاکھ 57 ہزار 626 ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ان اعداد و شمار کو بروقت انتخابی عمل کی تیاری کے لیے اہم قرار دیا ہے۔