کروڑ(نمائندہ لیہ ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن نے دکانداروں کو اپنی دکانوں کے شیڈ اور تجاوزات کے بارے میں سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ان ہدایات کے مطابق تمام دکانداروں کو 3 دنوں کے اندر اپنی دکانوں کے شیڈ کاٹ کر 4 فٹ تک کر لینے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ، دکانوں پر سفید رنگ کے پس منظر پر نیلے رنگ کی لکھائی والے پینا فلیکس ایک لائن میں لگوانا لازمی ہو گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ دکاندار اپنی دکانوں کے سامنے ریمپ اور تھڑی 3 فٹ کر لیں اور ہر قسم کی تجاوزات فوری طور پر ختم کر دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی دکاندار نے ان ہدایات پر عمل نہ کیا تو میونسپل کمیٹی کا عملہ تجاوزات کو مسمار کر دے گا اور سامان بحق میونسپل کمیٹی ضبط کر لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اخراجات بھی وصول کیے جائیں گے۔