لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے صفائی ستھرائی اور اس سلسلہ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے محلہ قادر آباد، لیہ مائنر، لالا زار، لیہ چوک اعظم روڈ پر مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈائیو کے ون ٹائم کلینلینس آپریشن کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام اور میونسپل سٹف بھی ان کے ہمراہ تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ صفائی عمل مزید تیز کیا جائے اور شہر میں قائم عارضی ڈمپنگ پوائنٹس کو فوری صاف کیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس سلسلہ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو مختلف جگہ پر عارضی ڈمپنگ پوائنٹس کی نشاندہی کر کے کلیئر کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جامع پلان کے تحت صفائی آپریشن کرے تاکہ عوام ستھرا پنجاب پروگرام کے ثمرات سے مستفید ہو سکے اور شہر کو مثالی بنایا جا سکے۔