لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناءاللہ ہنجرا نے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 چوبارہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ایمرجنسی انتظامات کا جائزہ لینا، ریسکیو ٹیم کی استعداد کار کو جانچنا، دستیاب وسائل سے آگاہی حاصل کرنا اور ضروریات کا جائزہ لینا تھا۔ ریسکیو سیفٹی آفیسر چوبارہ محمد اکرم اویسی نے ایمرجنسی کور پلان اور دستیاب وسائل پر بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام شعبہ جات، ایمبولینسز، اور ریسکیو سٹیشن کا معائنہ کیا اور ریسکیو 1122 چوبارہ کو پنجاب بھر کا ماڈل ریسکیو آفس قرار دیا۔ ثناءاللہ ہنجرا نے عوام کو مثالی احساسِ تحفظ فراہم کرنے پر ریسکیو سیفٹی آفیسر اور ریسکیو ٹیم کو شاباش دی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بروقت سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کا پیغام دیا۔ بعد ازاں، اسسٹنٹ کمشنر نے وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب، اور سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کے ویژن "کلین اینڈ گرین پاکستان” کے تحت شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ ریسکیو 1122 چوبارہ محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے سرگرم عمل ہے۔