لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)احترام رمضان آرڈینینس کی خلاف ورزی پرتھانہ سٹی پولیس کاایکشن،سب انسپکٹر شاہد منطور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم فیاض احمد کو گرفتار کرلیا ،ملزم نے ماہ مقدس میں روزہ کے اوقات میں سر عام سینما روڈ پر میرانی ہوٹل کے نام سے ہوٹل کھول رکھا تھا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، ایس ایچ اوسٹی حسین علی سید کا کہنا ہے کہ احترام رمضان آرڈینینس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،خلا ف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔